انڈونیشیا میں نئے ترک سفارتخانہ کے دفتر کا افتتاح

   

جکارتہ : وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کے انڈونیشیائی ہم منصب، رتنو مرسودی نے سرکاری طور پر انقرہ میں انڈونیشیا کے سفارتخانہ کی نئی سرویس بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ وزیر خارجہ چاوش اولو ، انڈونیشیا کے وزیرخارجہ رتنو مرسودی ، انقرہ میٹروپولیٹن کے میئر منصور یاوش اور انڈونیشیا کے سفیر لالو محمد اقبال نے انقرہ میں انڈونیشیا کے سفارتخانہ کی نئی سرویس بلڈنگ کے باضابطہ افتتاح کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔یہاں اپنی تقریر میں، چاوش اولو نے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، وہ عالمی مسائل پر قریبی تعاون اور مشاورت میں ہیں۔