انڈونیشیا میں چھوٹا کارگو طیارہ لاپتہ

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں چھوٹا کارگو طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہیکہ گزشتہ روز مشرقی صوبے پاپوا میں ایک چھوٹیکارگو طیاریکا اڑن بھرنے کے 50 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ جس میں پائلٹ ، معاون پائلٹ اور ٹیکنیشن سوار تھے،طیارہ تعمیراتی مواد کے ساتھ نبرے ضلع سے ضلع انتان جا رہا تھا کے راستے میں ہی لاپتہ ہو گیا۔ہوائی اڈے کے مقامی حکام نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ساتھ طیارے کی تلاش کر رہے ہیں۔وزارت نقل وحمل کی ترجمان ادیتا ایراوتی نے کہا کہ ابھی تک ریمبن ایئرپی کے-او ٹی ڈبلیوطیارے کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔