انڈونیشیا میں چیئر لفٹ کو حادثہ ‘ 5 افراد ہلاک

   

جکارتہ :انڈونیشیا کے صوبے بالی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیشآیا جہاں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی میں سیاحوں کے مشہور ریزورٹ ایوترا پر چیئر لفٹ کی اسٹیل کیبل ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک افراد میں 2 مرد اور تین خواتین شامل ہیں جو کہ ایوترا میں ہی ہوٹل میں کام کرتے تھے، حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا گیا ۔