جکارتہ،16جون(سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیا کے ایسٹ نسا ٹینگارا صوبے میں ایک مسافر کشتی پلٹنے کے بعد بچاؤ اہلکار نے تین لاشیں برآمد کی ہیں اور چار دیگر افراد کے لئے تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے ۔کپانگ ضلع میں تلاش اور بچاؤ دفتر کے سربراہ ایمی فریجر نے اتوار کو بتایا کہ کوپانگ ضلع جارنے والی ایم موٹرنسا کیناری2کشتی بندرگاہ چھوڑنے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی۔انہوں نے کہا،‘‘ہم نے تلاش اور بچاؤ مہم کے لئے کے این اینٹاریزا 238ریسکیو شیپ،ایک آرآئی بی بوٹ اور ایک اسپیڈ بوٹ تعینات کی ہے ۔’’فریجیر نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ مہم کے تحت ساحلی علاقوں میں کشتیوں کو بھی تعینات کیاگیا ہے تاکہ اگر کوئی بہہ کر نزدیک کے علاقوں کے پاس کے آبی علاقے میں پہنچا ہوتو اسے بچایا جاسکے ۔’’قومی تلاشی اور بچاؤ مہم کے دفتر کے میڈیا افسر یوسف لفیط نے ایک دن پہلے بتایا تھا کہ کشتی کے پلٹنے کے بعد 54افراد نے تیرکر اپنی جان بچائی تھی۔
