جکارتہ: انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں جنوبی صوبے سماترا میں واقع غیر قانونی کوئلے کی ایک کان تباہ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تمام نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ انڈونشیا میں بغیر لائسنس کے ہی متعدد کانیں موجود ہیں، جہاں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جاتا۔
امریکہ نے مزید 6 چینی میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کردی
واشنگٹن: امریکہ نے مزید 6 چینی میڈیا آرگنائزیشنز پر قوانین کو سخت کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ پروپیگینڈا آؤٹ لیٹس ہیں جو ریاست کو جوابدہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ’غیرملکی مشنز‘ کے طور پر چینی آؤٹ لیٹس پر امریکی پابندیوں کا تیسرا دور تھا، جس میں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے امریکہ میں مقیم اسٹاف کی تفصیلات اور ریئل ای اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ دیں۔
اس حوالے سے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کا ایک نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ان اداروں کو اپنی رپورٹنگ کے دوران کوئی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ادھر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن ارتاگس نے پیپلز ریپبلک آف چائنا اور چائنیز کمیونسٹ پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دنیا بھر میں میڈیا سچائی کے لیے کام کرتا ہے جبکہ پی آر سی میڈیا سی سی پی کے لیے امور انجام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ امریکہ عوامی سطح پر ان پابندیوں کے ذریعے حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے۔واضح رہے کہ غیرملکی مشنز کے طور پر شامل کی گئی ان 6 نئی تنظیموں میں یی کائی گلوبل، جی فینگ ڈیلی، شن من ایوننگ نیوز، سوشل سائنسز ان چائنا پریس، بیجنگ ریویو اور اکنامک ڈیلی شامل ہیں۔اس سے قبل اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 9 معروف اداروں پر قوانین کا اطلاق کیا تھا جس میں ڑنوا نیوز ایجنسی اور چائنا گلوبل ٹیلی ویڑن نیٹ ورک شامل تھے۔
