جکارتہ ۔ انڈونیشیا میں مشرقی جاوا صوبہ کے جنوبی سمندر ساحل پراتوار کو ایک روایتی رسم کے دوران شدید سمندری لہروں کی زد میں آکر کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ معلومات مشرقی جاوا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے آپریشنز یونٹ کے سربراہ بوڈی سانتوسا نے دی۔ انہوں نے کہا کہ جیمبر ضلع کے پیانگان ساحل پر 23 افراد روایتی رسومات ادا کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک جوار کی وجہ سے یہ سبھی سمندر میں بہہ گئے ۔سنتوسا نے بتایا کہ لہریں بہت زیادہ تھیں جس کی وجہ سے ساحل سمندر پر جمع لوگوں کو رسم ادا کرنے سے منع کیا گیا۔