انڈونیشیا میں 5.1شدت کا زلزلہ

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ،23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے ‘ بیھا’ میں پیر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.1 تھی۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے ‘ بیھا ’سے 232 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کا مرکز 6.8755 جنوبی عرض البلد اور 102.6096 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی جس کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس سے پہلے انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ ملوکو میں اتوار کی صبح زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔کی شدت ریخترپیما پر 6.4تھی۔