جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں جمعرات کی علی الصبح 6.1 شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کوپانگ شہر کے قریب تیمور جزیرے کے مغرب میں 36.1 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے سے شہر میں کچھ عمارتوں سے ملبہ گرا اور کچھ لوگوں نے اپنے گھر خالی کر دیئے۔زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوپانگ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ۔