انڈونیشیا میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ

   

Ferty9 Clinic

جکارتا ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے سمندر میں 6.8 کی شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں 4 افراد اہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے سے 223 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ 50 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ امریکی محکمہ ارضیات کا کہنا ہیکہ زلزلے کا مرکز بانتن صوبے سے 151 کلو میٹر جنوب مغرب میں زیرِ زمین 42.8 کلو میٹر تھا اور اسکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 نوٹ کی گئی۔ زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، تاہم چند گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔