انڈونیشیا میں5.7 اور مراقش میں 5.1کی شدت کے زلزلے

   

جکارتہ،رباط: انڈونیشیامیں5.7 اور مراقش میں 5.1کے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا نڈونیشیا کے مغربی صوبے بنتن میں چہارشنبہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 53 منٹ پر ریکٹر سکیل پر 5.7 درجے شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز سوکابومی ریجنسی سے 77 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سمندر کی تہہ میں 63 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب مراکش کے علاقے آزیلال میں 5.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔مراقش قومی جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی۔

برطانیہ جاپان کی مدد کیلئے تیار
لندن : برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ جاپان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کے بیان کے مطابق سنک نے کہا:” میری ہمدردیاں وسیع پیمانے کے نقصانات ہونے والے جاپان کے زلزلوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔سونک نے اپنے بیان میں جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کو برطانیہ کے اہم دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جاپان کی مدد کے لیے تیار ہیں اور پیشرفت کاقریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے متاثرہ علاقوں میں موجود برطانوی شہریوں کو جاپانی حکام کے مشوروں کو بالائے طاق رکھنا چاہیے۔