بانڈا آچے ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کا یوم آزادی ہفتہ کو جزیرہ بانڈا آچے میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں روایتی رنگا رنگ لباس میں ملبوس 2000 سے زائد اسکولی بچوں نے اجتماعی رقص میں حصہ لیا۔ سال 2019 ء میں منائے جانے والے اس یوم آزادی جشن میں سال کی تعداد کے مساوی 2019 اسکولی بچے ایک قطار میں کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے علاوہ ایک نغمہ سنایا جس کے ذریعہ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں دین اسلام کی تاریخ بیان کی گئی ہے ۔ صوبہ آچے میں ضلع پلانگ پیڈی کے 140 دیہاتوں سے ان بچوں کا انتخاب کیا گیا تھا جنھیں مختلف پروگرام میں حصہ لینے کیلئے کئی ہفتوں تک تربیت دی گئی تھی ۔
اس آگ سے قریب ایک ہزار مربع میٹر کا علاقہ متاثر ہ
