جکارتا : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی جامع مسجد کا گنبد شدید ترین آتشزدگی کے باعث بوسیدہ ہو کر شہید ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامی مرکز کے احاطے کے اندر قائم مسجد کی تزئین و آرائش جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ مسجد کا بڑا گنبد شہید ہو کر زمین پر آ گرا تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق مسجد میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا اور آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔