انڈونیشیا کی غرق آبدوز کا ملبہ مل گیا

   

Ferty9 Clinic


جکارتہ: انڈونیشیا کی فوج کا کہنا ہیکہ گزشتہ ہفتہ اس کی جو آبدوز غرقاب ہوئی تھی اس میں سوار 53 افراد میں سے کسی کے بھی بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کوگمشدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ بحریہ کے سربراہ یودو مارگونو کا کہنا ہیکہ آبدوز تین ٹکڑوں میں بکھر گئی ہے۔ ایئر مارشل ہادی تہاجانتو نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ اس مستند ثبوت کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کے آر آئی ننگ گالا 402 ڈوب گئی ہے اور اس میں سوار عملے کے 53 افراد بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے فوت ہوگئے۔ پانی کے اندر ڈرون سے لی جانے والی تصاویر میں آبدوز کا ملبہ سطح سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگا پور کے ایک کرافٹ نے تقریباً 1500 میٹر پانی کے اندر اس کا پتہ لگایا تھا۔ اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے اس آبدوز میں سوار ہلاک ہونے والے عملے کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اس آبدوز میں سوار سبھی 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔