٭ انڈونیشیا کی وزیر سوسی پڈ جیاتٹوٹی نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو پیڈل ریس میں چیلنج کیا جب زکر برگ نے کسی جھیل میں پیڈل ریسنگ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر کو فیس بک پر پوسٹ کیا تھا۔ انڈونیشیا کی خاتون وزیر نے شرط رکھی ہے کہ ان کے جیت جانے کی صورت میں زکر برگ انہیں فیس بک کے حصص کا 10% حصہ دے دیں۔ پڈ جیاتٹوٹی نے کہا کہ یہ حصص وہ دوبارہ زکر برگ کو فروخت کردیں گی اور رقم سے پٹرول سے چلنے والی ایک بڑی کشتی خرید لیں گی تاکہ انڈونیشیائی آبی حدود کو غیرقانونی ماہی گیری سے بچایا جاسکے۔
