٭ مشرقی انڈونیشیا میں صوبہ نارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زبردست زلزلہ جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں محسوس کیا گیا۔ ماہرین نے کہا کہ یو ایس سونامی وارننگ سنٹر نے سونامی کی وارننگ نہیں دی ہے۔ یہ زلزلہ ساحلی ٹاؤن ترناتے کے 140 کیلو میٹر شمال مغرب میں 45 کیلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ امریکی سنٹر نے کہا کہ تباہ کن سونامی کا اندیشہ نہیں ہے۔ تاہم انڈونیشیائی موسمیاتی ایجنسی نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ساحلوں سے دور رہیں۔