انڈونیشیا کے پولیس جنرل کوعمر قید کی سزا

   

جکارتہ: انڈونیشیا کی مغربی جکارتہ کی ضلع عدالت نے منگل کے روز سابق پولس جنرل ٹیڈی منہسا کو منشیات کی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔پراسکیوٹر جنرل کی طرف سے اس معاملے میں سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔استغاثہ کے مطابق مقدمے کی سماعت میں انکشاف ہوا کہ مغربی سماترا کے سابق ریجنل پولس چیف کو شواہد کے لاکر سے 5 کلو گرام کرسٹل میتھمفیٹمائن چوری کرنے ، اور ذاتی فائدے کیلئے منشیات فروخت کرنے کا مجرم پایا گیا ہے ۔ملزم مینہسا کو 14 اکتوبر 2022 کو مشرقی جاوا کے علاقائی پولیس سربراہ کے طور پر چارج سنبھالنے سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔