انڈونیشیا: ہلاکت خیز زلزلے اور سونامی کا ایک برس مکمل

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں گزشتہ برس آنے والے طاقت ور زلزلے اور سونامی کے سبب ہلاک ہونے والوں کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ پچھلے سال اسی روز ریکٹر اسکیل پر سات اعشایہ پانچ کی شدت کا زلزلہ اور اس کے نتیجے میں سونامی کے سبب پالو شہر میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔ اس قدرتی آفت سے متاثرہ ساٹھ ہزار افراد آج بھی کیمپوں میں وقت گزار رہے ہیں۔ ملک بھر میں آج مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب جاری ہیں۔