جکارتا: انڈونیشیا میں دارالحکومت کو جکارتا کے بجائے نئے شہر میں منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمان نے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 ء میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل میں تاخیرہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو 2024 ء میں منتقل کیا جائے گا۔