انڈونیشی پاپووا کے باغیوں نے 8افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

   

جکارتہ : انڈونیشیا کے پاپووا صوبے میں مسلح علیحدگی پسندوں نے ایک دور افتادہ علاقہ میں ٹیلی کمیونیکشین کے کھمبے کی مرمت کرنے والے 8 ٹیکنیشنز کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ انڈونیشی فوج کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کوپیش آیا جس میں ٹیلی مواصلات کی کمپنی ٹیلکومسیل کی ملکیت ٹاور کی مرمت کرنے والے ٹیکنیشنز کو نشانہ بنایا تھا۔ بتایا گیا ہیکہ ایک ٹیکنیشن اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے اس واقعہ سے متعلق معلومات فراہم کی۔ اس حملے کی ذمہ داری ویسٹ پاپووا نیشنل لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
اس تنظیم کے مطابق وہ پہلے ہی انڈونیشی سویلنز کو خبردار کر چکے ہیں کہ وہ اس ”جنگ زدہ علاقے” میں آنے سے گریز کریں۔