٭ نیو جرسی : ایک خاتون نے سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک ویڈیو شائع کیا ہے جس میں انڈیا اسکوائر نیوجرسی (امریکہ ) میں پٹاخوں کے ڈبوں ، خالی بوتلوں کا کچرا دکھائی دیتا ہے، اس میں تحریر کیا کہ مجھے ہندوستانی کہلانے پر شرم آتی ہے۔ اس میں پولیس کی ایک کار کو علاقہ کی طلایہ گردی کرتے ہوئے بھی بتایا گیا ہے ۔ جہاں سڑکوں کو پانی سے دھویا جارہا ہے۔ ا یک اور ویڈیو میں پولیس پٹاخے چھوڑنے والے عوام کو جانے کی ہدایت دے رہی ہے ۔
