انڈیانا پولس میں اندھادھند فائرنگ، 8 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ کے شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے گولی چلنے کی کئی آوازیں سنیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو دیکھا جو کاربندوق سے اندھادھند فائرنگ کررہا تھا۔ حملہ آور کو اکیلا بتایا گیا ہے اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اس نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ دریں اثناء حکام نے بتایا کہ اب عوام کی زندگی کو مزید خطرات لاحق نہیں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جبکہ قریب میں واقع ایرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ متاثر نہیں ہوا۔ دوسری طرف سٹی پولیس کی ترجمان نائی کوک نے کہا کہ جیسے ہی پولیس افسران مقام وارات پر پہنچے انہیں فائرنگ کے واقعہ کا سامنا کرنا پڑا جو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے رونما ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے علاقہ کی چھان بین کرنے کے بعد تقریباً 8 افراد زخمی حالت میں ملے جنہیں بعد میں مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فائرنگ کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔