انڈیا اب کھیلوں کاملک،تنڈولکر کا تاثر

   

ممبئی ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بیٹنگ کے لیجنڈ سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ انڈیا نے خود کو کامیابی سے تبدیل کرتے ہوئے اب صرف کھیلوں کا نظارہ کرنے والی قوم نہیں رہا بلکہ اسپورٹس میں مہارت کا ملک بنتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پُرجوش اور حوصلہ بخش مثالیں دیکھنے میں آرہی ہے کہ کس طرح ابھرتے کھلاڑی اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔ تنڈولکر کے حوالے سے یہاں جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وہ25اگست کو ممبئی ہاف میراتھن کو جھنڈی دکھائیں گے۔