انڈیا اتحاد بی جے پی کو 400سیٹوں پر شکست دے گا:اکھلیش

   

لکھنؤ : صدرسماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں انڈیا اتحاد بی جے پی کو اترپردیش کی سبھی 80اور پورے ملک میں 400سیٹوں پر ہرائے گا۔یادو نے آج کہا کہ آئین، جمہوریت اور ریزرویشن بچانے کا فیصلہ لڑائی اترپردیش میں ہورہی ہے ۔ بی جے پی نے دس سال کی حکومت میں سبھی طبقات کو دھوکہ دیا ہے ۔ مہنگائی، بے روزاری شباب پر پہنچ گئی ہے ۔ بی جے پی نے کسانوں سے جھوٹے وعدے کئے ۔ نوجوانوں کا مستقبل برباد کردیا۔ بی جے پی کی دس سال کی حکومت میں ملک میں قرض اور مالی تنگی کے چلتے ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کرلی۔