انڈیا اتحاد قائدین مجھے دھمکا رہے ہیں : مودی

   

بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن انڈیا اتحاد پر تنقید کی اور کہا کہ اس کے قائدین انہیںدھمکا رہے ہیں اور تنقید کر رہے ہیں تاکہ ملک کی ترقی کو روکا جاسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن قائدین کرپشن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میںایک ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین نے حالانکہ انڈیا اتحاد بنالیا ہے لیکن وہ ایک دوسرے کے خلاف ہی مقابلہ کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔ تمام قائدین اور جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہے انہیں ( وزیراعظم ) کو تیسری معیاد کی کامیابی سے روکا جائے ۔