نارائن پیٹ 08/مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع کے موضع کوٹہ کونڈہ میں سی پی آئی ایم ایل ماس لائن نارائن پیٹ ڈویڑن کے سکریٹری کاشی ناتھ نے ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت دس سالوں سے ملک کے عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں کو کارپوریٹس کو فروخت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں اور ملک کے لوگوں کے مطالبات کے باوجود ذات پات کی مردم شماری نہیں کی گئی۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں انہوں نے گیس کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ پٹرول 65، ڈیزل 52اور 410 تھی، لیکن قیمتیں کم نہیں کی گئیں، پٹرول 110 ڈیزل 100 اور گیس 1100 کردیا گیا . انہوں نے کہا کہ تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں دوگنی کر دی ہیں۔ کالا دھن واپس لانے، بدعنوانی کے خاتمے اور ہر سال دو کروڑ نوکریادینے کا وعدہ کرنے والے نریندر مودی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا اور مذہب کے نام پر لوگوں کو ان کے بارے میں بات کیے بغیر مشتعل کرنا شرمناک ہے۔
