ممبئی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد انڈیا کی تیسری میٹنگ ممبئی میں ہوئی۔ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والی اس میٹنگ میں انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ الائنس (انڈیا) کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے ‘جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا’ کا موضوع طے کیا گیا ہے۔ آج کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے 14 ارکان ہوں گے۔ اتحاد کے لوگو اور کنوینر کا اعلان آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ جبکہ سیٹ شیئرنگ کا فیصلہ 30 ستمبر تک ہونا ہے۔
