انڈیا اتحاد کی پہلی عوامی ریلی بھوپال میں ہوگی، سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ریاستوں پر چھوڑا گیا

,

   

نئی دہلی: 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ذہن سازی اور سیٹوں کی تقسیم پر اپوزیشن انڈیا الائنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ختم ہوگئی ہے۔ میٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پہلے ریاستی سطح پر سیٹوں کے تعلق سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا پھر اس کے بعد ہم اسے آگے لے کر جائیں گے۔ اس کے علاوہ انڈیا اتحاد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھوپال سے مشترکہ عوامی ریلی کا آغاز کرے گا۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں شرد پوار، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا، اور راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو سمیت 14 ارکان شامل ہیں۔