نئی دہلی : تمام بین الاقوامی پروازیں جو ہندوستان آتی ہیں اور یہاں سے اڑان بھرتی ہیں ، /30 جون تک بدستور معطل رہیں گی ۔ ڈی جی سی اے نے آج یہ اعلان کیا ۔ یہ اعلان تمام طئے شدہ کمرشیل پاسنجر فلائیٹس سے متعلق ہیں ۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ یہ معطلی کووڈ سے متعلق تحدیدات سے مستثنی رہے گی اور تمام انٹرنیشنل کارگو آپریشنس جاری رہیں گے جنہیں ڈی جی سی اے نے منظوری دی ہو ۔ اوورسیز فلائیٹس پر امتناع 14 ماہ کے وقفہ کے بعد /31 مئی کو ختم ہونے والا تھا ۔