نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت دارالحکومت میں تمام طرز کے کھیلوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد انڈیا اوپن بیڈمنٹن کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے جبکہ یہ ایونٹ ٹوکیو اولمپک میں رسائی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ 4 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم کی 500 ایونٹ کے متعلق اب تک یہ امید کی جارہی تھی کہ یہ کورنا وائرس کے اثر سے متاثر نہیں ہوگا اور مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا لیکن ہندوستان میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہیکہ ریاست میں حالات بہتر ہونے تک کسی قسم کے کھیل کے ایونٹ منعقد نہیں کئے جائیں گے۔ بیڈمنٹ اسوسی ایشن آف انڈیا کے عہدیدار نے کہا ہیکہ حکومت جو فیصلہ کریں گی ہم اسی کے تابع ہیں۔ علاوہ ازیں فی الحال یہ صورتحال واضح نہیں ہوئی ہیکہ انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں بیرونی کھلاڑیوں میں شرکت کے متعلق کیا فیصلہ کیا ہے لیکن یہاں یہ حقیقت بھی اہمیت کے حامل ہیکہ ہندوستانی حکومت نے 15 اپریل تک تمام ویزے معطل کردیئے ہیں۔