برسبین، 13 اگست (آئی اے این ایس) کپتان ردھا یادو کی شانداربولنگ (3-45) اور یستیکا بھاٹیہ و شفیالی ورما کی77 رنزکی اوپننگ شراکت نے انڈیا اے کو آسٹریلیا اے کے خلاف پہلے 50 اوورزکے میچ میں تین وکٹ سے کامیابی دلائی۔ میچ این ہیلی اوول میں کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے انڈیا اے نے بہتر کارکردگی دکھائی اور آسٹریلیا اے کو 47.5 اوورز میں 214 رنز پر آؤٹ کیا۔ ردھا کے علاوہ منو مانی اور ٹِٹس سادھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں شفیالی نے31 گیندوں پر 36 اور یستیکا نے 70 گیندوں پر 59 رنز بنا کر زبردست آغاز فراہم کیا۔ اگرچہ درمیانی اوورز میں کچھ وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھا، مگر راگھوی بست نے ناقابلِ شکست 25 رنز بناکر ٹیم کو آٹھ اوورز پہلے فتح دلائی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے انیکا لیروئڈ نے شاندار92 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ ریچل ٹرینامان نے51 رنز اسکورکیے، لیکن باقی بیٹرز بڑی اننگز نہ کھیل سکیں اور ٹیم مکمل اوورز بھی نہ کھیل پائی۔سیریز کا دوسرا 50 اوورز کا میچ جمعہ کو اسی میدان میں ہوگا۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا اے: 214 آل آؤٹ (انیکا لیروئڈ 92 ناٹ آؤٹ، ریچل ٹرینامان 51؛ ردھا یادو 3-45، ٹِٹس سادھو 2-37)
انڈیا اے: 215/7، 42 اوورز میں (یستیکا بھاٹیہ 59، شفیالی ورما 36؛ لوسی ہیملٹن 2-36، ایلا ہیورڈ 2-46)