لوک سبھا الیکشن میں کامیابی اپوزیشن اتحاد کی اولین ترجیح :چدمبرم
نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد انڈیا جماعتوں کے قائدین کا چوتھا اجلاس منگل 19 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔اس سے قبل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے 6 دسمبر کو انڈیا بلاک لیڈروں کی میٹنگ بلائی تھی تاہم قائدین کی عدم موجودگی اور دیگر وجوہات کی بناء پر اجلاس کو 19دسمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈرپی چدمبرم نے آج کہا کہ پارٹی کا 40 فیصد ووٹ شیئر چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میںہے جہاں حال ہی میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے حال ہی میں منعقدہ چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کو غیر متوقع ہے۔