واشنگٹن ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ہندوستان ، تہران پر عائد امریکی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجھن پیدا کررہا ہے۔ خصوصی امریکی نمائندہ برائے ایران برائن ہوک نے فارن پریس سنٹر میں میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس انڈیا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جب انھیں بعض رپورٹس کا حوالہ دیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ ایسی کوئی رپورٹ سے واقف نہیں ہیں۔
