انڈیا سے خنزیر کی ایکسپورٹ پر چین میں پابندی

   

بیجنگ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین افریکن سوائن فیور
(ASF)
کو روکنے کی کوشش میں ہندوستان سے خنزیر اور بعض جنگلی جانوروں اور ان سے متعلق اشیاء کی درآمدات پر امتناع عائد کررہا ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ چین افزائش مویشیان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ یہ امتناع دونوں ملکوں کے درمیان تازہ سرحدی تنازعہ کے دوران سامنے آیا ہے جس سے اس اقدام پر توجہ بڑھ رہی ہے۔ خنزیر چینی آبادی کی اکثریت کی عام غذا ہے۔