انڈیا صاف ستھری توانائی کیلئے پرکشش مارکٹ :مودی

,

   

ریوا (مدھیہ پردیش ) : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان صاف ستھری توانائی کیلئے سب سے پرکشش گلوبل مارکٹ ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے ریوا علاقہ میں 750 میگا واٹ سولار پراجکٹ کا آغاز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ریاست صاف ستھری اور سستی توانائی کے معاملہ میں ملک بھر میں بڑے مرکز کے طور پر ابھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی خالص اور سلامتی والی ہوتی ہے اور ملک اب دنیا بھر کے سرکردہ 5 سولار پاور پروڈیوسرس میں شامل ہوگیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ریوا سولار پاور پلانٹ نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ دہلی میٹرو کیلئے بھی برقی فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ برقی میں خود انحصار آتما نربھر بھارت مہم کا لازمی حصہ ہے ۔