نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فون ہندوستان یا کسی اور ملک میں تیار ہوتے ہیں تو کمپنی کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ “میں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکہ میں بنائے جائیں، نہ کہ ہندوستان یا کسی اور ملک میں۔ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر ایپل ایسا نہیں کرتا ہے تو اسے امریکہ کو 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔