انڈیا میں ونڈے سیریز جیتنے انگلینڈ کیلئے 330 کا ٹارگٹ

   

ونے : ہندوستان نے انگینڈ کیلئے فیصلہ کن ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 330 کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے ۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت کر اس فیصلہ کن تیسرے ونڈے میں شرکت کی جو آج یہاں دن اور رات میں کھیلا جارہا ہے ۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنرس روہت شرما اور شکھر دھون نے سنچری پارٹنر شپ (103) نبھائی ۔ لیکن جیسے ہی روہت (37) ، شکھر (67) آؤٹ ہوئے ۔ ہندوستان کی چند وکٹیں تیزی سے گرگئیں جن میں کپتان کوہلی (7) اور لوکیش راہول (7) شامل ہیں ۔ وکٹ کیپر ، بیٹسمین ریشبھ پنت اور آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی ترتیب وار 78 اور 64 برق رفتار رنز اور پانچویں وکٹ کیلئے 99 رنز کی رفاقت نے 329 کے اسکور کو یقینی بنایا ۔ تاہم، میزبان ٹیم 10 گیندیں قبل آل آوٹ ہوگئی ۔ دیگر بیٹسمینوں میں کرونل پانڈیا نے 25 اور شردول ٹھاکر نے (30) رنز بنائے ۔ بھونیشور کمار (3) اور پراسدھ کرشنا صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ پہلا ونڈے ہندوستان نے 300 سے زائد اسکورکرتے ہوئے جیتا تھا لیکن دوسرے ونڈے میں دوبارہ 300 سے زائد اسکور کرنے کے باوجود وہ انگلینڈ کو جیت سے دور نہ رکھ سکے ۔