انڈیا میں کورونا کی نئی شکل کے 29 کیس

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ ہندوستان میں اب تک سارس ۔ کووی ۔2 کے جملہ 29 ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ یہ برطانیہ میں دریافت کورونا وائرس کی نئی شکل ہے ۔ جملہ کیسوں میں وہ 25 شامل ہیں جن کا جمعرات تک اعلان کیا جاچکا تھا ۔ تمام 29 مریضوں کو ہیلت سنٹرس میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ جن افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے ان سے ربط میں آنے والوں کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ لگ بھگ تمام متاثرین بیرونی سفر سے واپس آئے ہیں ۔ برطانیہ سے واپس ہونے والے تمام افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ۔