بنگلورو ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گلین مارک فارماسیٹیکلس لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ وہ اینٹی وائرل ڈرگ
Favipiravir
کے تکنیکی ٹرائلس شروع کرنے والی ہے ۔ اس ڈرگ کو کووڈ۔19 کیلئے ممکنہ علاج سمجھا جارہا ہے ۔ اس اعلان پرکمپنی کے شیئرز میں 9 فیصد کا اچھال دیکھنے میں آیا ہے ۔ یہ ٹرائلس ایک چینی عہدیدار کے گزشتہ ماہ دیئے گئے بیان کے پس منظر میں ہوسکتے ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈرگ کا کچھ فعال حصہ موثر ثابت ہوسکتا ہے جس کے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہوں گے ۔
Favipiravir
برانڈ نیم
Avigan
کے تحت تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کی تیاری جاپان کی کمپنی کرتی ہے اور اسے ملک میں 2014 ء میں اینٹی فلو ڈرگ کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔
