رائے پور: ہندوستان نے آسٹریلیا کو آج چوتھے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں 20 رنز سے شکست دیتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز 3-1 سے جیت لی۔ آخری میچ اتوار کو بنگلورو میں ہوگا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور سوریہ کمار یادو کی ٹیم نے 174/9 اسکور کئے۔ رنکو سنگھ نے 46 کا ٹاپ اسکور کیا۔ میتھیو ویڈ کی مہمان ٹیم 154/7 بنا سکی۔ اکشر پٹیل کو 3/16 کی کفایتی بولنگ پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔