انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پانچویں T20 انٹرنیشنل میں 46 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی ۔ تھرواننتاپورم میں میزبانوں نے ٹاس جیت کر 271/5 اسکور کئے جس میں ایشان کشن کی شاندار سنچری ( 103 ، 43 گیندیں ) شامل ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو گیند قبل 225 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ ارشدیپ سنگھ نے 5 وکٹ لیے ۔ فن ایلن نے 80 رنز بنائے ۔ ایشان کو سیریز میں دوسری بار میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے سیریز کی تیسری ففٹی ( 63 رنز ) بنائی اور جملہ 242 رنز کے ساتھ سیریز ایوارڈ حاصل کیا ۔۔