ناگپور : /21 جنوری (ایجنسیز) انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 48 رنز سے ہرادیا اور 5 میچ کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر سوریا کمار یادو کی ٹیم نے 238/7 کا بڑا اسکور بنایا ۔ ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ 84 رنز 35 گیندوں میں بنائے۔ نیوزی لینڈ 190/7 پر محدود رہا ۔ ابھیشیک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سوریا نے 32 اور رینکو سنگھ نے 44 رنز بنائے ۔