انڈیا کا نام ”بھارت“ کردینے کی اپیل کوسپریم کورٹ نے مسترد کردیا

,

   

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے انڈیا کا نام تبدیل کرتے ہوئے بھارت کردینے کی اپیل کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ہم نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ایس اے بوبڈے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں انڈیا کا نام پہلے سے ہی بھارت ہے۔

یہ عرضی دہلی کے ایک شخص کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس شخص کاکہنا تھا کہ انڈیا لفظ انگریزی ہے۔ انڈیا لفظ بدل کر اسے بھارت کیا جانا چاہئے۔