انڈیا کا کورونا اسکور 1.6 لاکھ

   

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ملک گیر سطح پر کووڈ۔ 19 کے مصدقہ معاملوں کی تعداد جمعرات کو 1.6 لاکھ سے آگے بڑھ گئی جس نے ہندوستان کو اس وائرس انفیکشن سے متاثرہ دنیا کا 9 واں بدترین ملک بنادیا ہے۔ جملہ اموات کی تعداد 4,600 کو عبور کرگئی جو چین کی سرکاری تعداد 4,634 سے قریب ہے۔ انڈیا میں 67,691 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ زائد از 86,000 افراد موجودہ طور پر زیرعلاج ہیں۔