انڈیا : کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 4,334 اموات

   

نئی دہلی : ہندوستان میں عالمی وباء کورونا وائرس پھوٹ پڑنے کے بعد سے زائداز ایک سال میں گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ 4,334 کوویڈ اموات درج ہوئیں۔ یہ تعداد برازیل کی ریکارڈ ایک روزہ تعداد 4,239 سے زیادہ ہے اور اِس سے بڑھ کر صرف امریکہ میں 4,475 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔ منگل کو ہندوستان میں 2.62 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیس درج ہوئے اور رات ساڑھے نو بجے تک مزید 3841 اموات پیش آئیں۔ گزشتہ چند روز میں پازیٹیو کیسوں میں کمی آئی ہے۔