ہم کسی بھی چیالنج سے نمٹنے کے اہل ۔ توسیع پسندانہ قوتیں دنیا کے لیے بڑھتا مسئلہ ۔ وزیراعظم کا دیوالی پر فوجیوں سے خطاب
لونگے والا ( راجستھان ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر راجستھان میں لونگے والا پوسٹ پر فوجیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران، پی ایم نریندر مودی نے چین اور پاکستان کو ایک سخت پیغام دیا اور کہا کہ ہندوستان کو آزمانے کا انجام بہت برا ہوگا۔ چین کا نام لئے بغیر پی ایم مودی نے کہا کہ آج پوری دنیا توسیعی پسندانہ قوتوں سے پریشان ہے۔ یہ ایک طرح سے ذہنی خرابی ہے اور اٹھارویں صدی کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندستان بھی اس سوچ کے خلاف ایک مضبوط آواز بن رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندستان کی حکمت علمی صاف ہے، واضح ہے۔ آج ہندوستان سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر یقین کرتا ہے لیکن اگر ہمیں آزمانے کی کوشش ہوتی ہے تو جواب بھی اتنا ہی سخت ملتا ہے۔آپ کے ساتھیوں نے بہادری کی داستان لکھی ہے: وزیراعظم نریندر مودی نے 1971 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان ان کے گھروں میں گھس کر دہشت گردوں اور ان کے رہنماؤں کو مار دیتا ہے۔ دنیا اب سمجھ گئی ہے کہ یہ قوم کسی بھی قیمت پر اپنے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہندوستان کی یہ شہرت اور قد آپ کی طاقت اور بہادری کی وجہ سے ہے۔وزیر اعظم نے کہا- ‘ملک کی سرحد پر اگر کسی ایک پوسٹ کا نام ملک کے بیشتر لوگوں کو یاد ہوگا، بہت ساری نسلوں کو یاد ہوگا، اس پوسٹ کا نام لونگے والا پوسٹ ہے۔ اس پوسٹ پر آپ کے ساتھیوں نے بہادری کی ایک داستان لکھی ہے جو آج بھی ہر ہندوستانی کے دل کو جوش سے بھر دیتی ہے۔وزیر اعظم نے 1971 کے پاکستان کے خلاف جنگ میں بریگیڈ کلدیپ سنگھ چاند پوری کی بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے مابین مثالی ہم آہنگی کی ایک مثال ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ہر ہندوستانی ہمارے فوجیوں پر فخر کرتا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں ہماری سرحدوں کے تحفظ سے نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے یہ ظاہر کیا ہے کہ چیلینج کرنے والوں کو اس کا بھرپور جواب دینے کی طاقت اور سیاسی قوت ہے۔گذشتہ دو یوم میں ایل او سی کے پاس گولہ باری اور جوابی کارروائی سے حالات کشیدہ ہیں ۔
