آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 270/8d پر 443 کی مجموعی سبقت
کنگاروز نے پہلی اننگز میں 469 اور روہت کی ٹیم نے 296 بنائے تھے
لندن : آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جیت کیلئے انڈیا کو آسٹریلیا نے 444 کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے جواب میں آج ہفتہ کو یہاں دی اوول کرکٹ گراؤنڈ پر روہت شرما زیرقیادت ہندوستانیوں نے اپنی دوسری اننگز میں چائے کے وقفہ تک 41/1 اسکور کرلئے۔ آسٹریلیا نے چوتھے دن اپنے اسکور 123/4 کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے 270 رنز تک پہنچتے پہنچتے مزید چار وکٹیں کھو دیئے۔ آخرکار 270/8 پر کپتان پیاٹ کمنز نے آسٹریلیا کی اننگز 443 رنز کی مجموعی سبقت کے ساتھ ڈیکلیر کردی۔ 7 نمبر پر وکٹ کیپر الیکس کیری نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کمنز کو جیسے 5 کے انفرادی اسکور پر جیسے ہی محمد شمی نے آؤٹ کیا، آسٹریلیائی کیپٹن نے اپنی دوسری اننگز ڈیکلیر کردی۔ ہندوستان کی طرف سے لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر رویندرجڈیجا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 3/58 کے اعداد و شمار درج کرائے۔ شمی اور اومیش یادو نے دو، دو وکٹیں لئے جبکہ محمد سراج نے گزشتہ روز ڈیوڈ وارنر کی اہم وکٹ لی تھی۔ 444 کے ٹارگٹ پر ٹیم انڈیا نے تیز شروعات کی لیکن اسکاٹ بولینڈ نے نوجوان اوپنر شبمن گل کو 18 رنز پر آؤٹ کردیا۔ کپتان روہت شرما اس بار اچھا کھیل رہے ہیں۔ تادم تحریر انڈیا کے 80/1 میں وہ 38 اور چتیشور پجارا 19 پر تھے۔