انڈیا کو تیجس انجنوں کی امریکی فراہمی میں تاخیر دانستہ تو نہیں ؟

   

نئی دہلی : ہندوستان کے تیجس مارک ۔ 1A لڑاکا جیٹ طیاروں کیلئے GEF404 انجنوں کی سپلائی میں حالیہ تاخیر سے امریکہ کے ممکنہ پوشیدہ مقاصد کے بارے میں باتیں ہونے لگی ہیں ۔ اوساناس فاؤنڈیشن کے سی او ڈاکٹر ابھینو پانڈیا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی رائے ظاہر کی کہ یہ تاخیر ہندوستان کو دفاعی اعتبار سے غیرمستحکم کرنے کیلئے وسیع تر امریکی حکمت عملی کا حصہ ہوسکتی ہے ۔ اس انجن کی فراہمی ہندوستانی فضائیہ کیلئے اہم ہے ۔ اس میں تاخیر سے فضائیہ کو اپنی دفاعی تیاری میں نقصان ہوسکتا ہے ۔ اگرچہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ نے اس تاخیر کے تعلق سے جی ای ایرو اسپیس کو پہلے ہی مطلع کردیا ہے لیکن کوئی مالی جرمانہ کا فی الحال امکان نہیں ہے ۔ تاہم ہندوستان نے امریکہ کی طرف سے دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کے بارے میں عہد کی پاسداری نہ کرنے پر اپنی تشویش سے واقف کرایا ہے ۔