انڈیا کو فوری چھوڑدینے امریکہ کا شہریوں کو مشورہ

   

واشنگٹن : ہندوستان میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بعض حصوں میں تیسری لہر نے دنیا کے مختلف ملکوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے ۔ امریکہ جو پہلی لہر میں دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک رہا ، اس نے اب اپنے شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کو جلد از جلد چھوڑدیں جہاں کووڈ کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3.86 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیس سامنے آئے ہیں ۔ اموات بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں فعل معاملے ہر گزشتہ دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے لیول 4 کی ٹراویل اڈوائزری جاری کی ہے جو اعلیٰ ترین سطح کی اڈوائزری ہوتی ہے ۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہندوستان کا سفر نہ کریں اور جو بھی وہاں موجود ہے وہ فوری ملک چھوڑدیں ۔