انڈیا کو 90 ملین ڈالر کے امریکی فوجی سامان کی فروخت

   

واشنگٹن: امریکہ نے ہندوستان کو 90 ملین ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور خدمات کی فروخت کو منظوری دیدی ہے جو اس کے C-130J سوپر ہرکولس ملٹری ایئر کرافٹ کے بیڑے کی مدد میں کام آئیں گے۔ محکمہ دفاع کی ڈیفنس سکریٹری کوآپریشن ایجنسی نے کہا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی مطابقت میں ہے۔ چنانچہ امریکہ ۔ انڈین اسٹراٹیجک ریلیشن شپ کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی اور بڑے دفاعی شراکت دار کی سلامتی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ کانگریس کو فروحت سے متعلق اعلامیہ میں ایجنسی نے کہا کہ ہندوستان ہند ۔ بحرالکاہل اور جنوبی ایشیا خطہ میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی پیشرفت کیلئے بدستور اہم طاقت ہے۔ ہندوستان میں طیاروں اور دیگر دفاعی اشیاء کے مختلف پرزوں کیلئے درخواست کی ہے۔