احمد آباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر ہندوستان کو کھلی جگہوں پر رفع حاجت سے پاک ملک قرار دیا اور کہا کہ یہ کارنامہ 60 ماہ میں حاصل کیا گیا جس پر دنیا حیرت زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 11 کروڑ ٹائلٹس بنائے گئے ہیں۔ مودی نے گاندھی جی کی یاد میں 150 روپئے کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے۔